شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی نواز شریف کا اہم ٹوئٹ سامنے آگیا

09:09 PM, 12 Apr, 2022

لندن :سابق وزیراعظم  اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے  کہا ہے کہ شہباز شریف کو مشکل  حالات میں وزارت عظمٰی ملی ہے ،رب انہیں پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے ۔

ٹؤیٹر پر پیغام میں نوازشریف نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف اور قوم کو بہت دعائیں بھی دیں ،انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ ان کی رہنمائی فرمائے اور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین

مزیدخبریں