لندن :سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو مشکل حالات میں وزارت عظمٰی ملی ہے ،رب انہیں پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے ۔
ٹؤیٹر پر پیغام میں نوازشریف نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے۔
متحدہ اپوزیشن کی کاوشوں سے پاکستان میں آئینی تبدیلی کے ذریعے شہباز شریف کو انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری ملی ہے۔ انہیں اور قوم کو بہت دعائیں۔ اللہ تعالٰی ان کی رہنمائی فرمائے اور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) April 12, 2022
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف اور قوم کو بہت دعائیں بھی دیں ،انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ ان کی رہنمائی فرمائے اور پاکستانی عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین