راولپنڈی: جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر اور ایک سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعہ انگور اڈا پر پیش آیا ۔واقعہ میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ۔ مزید دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کرلیا ہے۔