لوٹا کیوں کہا ؟نور عالم خان ،مصطفی نواز کھوکھر آپے سے باہر ،بزرگ شہری پر تشدد

08:45 PM, 12 Apr, 2022

اسلام آباد:اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں افطار کے وقت تحریک انصاف کے کارکن کے سامنے منحرف ارکان اسمبلی آگئے جہاں تحریک انصاف کے کارکن نے منحرف ارکان کو لوٹا کہہ ڈالا جس پر ہوٹل میں ہنگامہ برپا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں افطار کے وقت تحریک انصاف کے کارکن نے منحر ف ارکان اسمبلی کو لوٹا کہہ ڈلا، نعرے لگنے پر نور عالم خان آپے سے باہر ہوگئے ۔

جب بات حد سے بڑھ گئی تو وہاں موجودمنحرف ارکان نے پی ٹی آئی رکن کی دھلائی کر دی،  پی پی پی رہنما مصطفی ٰنواز کھوکھر، ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی  بھی پٹائی میں شریک رہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے ہوٹل میں موجودشہری نے نور عالم خان ،مصطفیٰ نواز کھوکھر ،ندیم افضل چن ،فیصل کریم کنڈی پر شہری نے نازیبا جملے کسے جس پر وہاں موجود دونوں پارٹیوں میں لڑائی شروع ہو گئی اور بزرگ شہری پر تشدد کیا ۔

ہوٹل میں موجودلوگوں کو کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کوئی عام شہری نہیں تھا لیکن کچھ لوگوں کو کہنا ہے وہ بزرگ عام شہری تھا جس نے منحرف ارکان سے اپنی نفرت کا اظہار کیا جسے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے انہیں تشد کا نشانہ بنا یا ۔

لیکن دوسری طرف کچھ شہریوں کا کہنا ہے یہ بھی ہے کہ نور عالم خان نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگانے والے کو وارننگ بھی دی کہ چپ ہوجائو فیملی ساتھ ہے ،گالیاں مت دو ،بار بار روکنے کے باوجود پی ٹی آئی کارکن باز نہ آیا، لوٹا کہتا رہا ،نور عالم خان نے باز نہ آنےپر  کارکن کی پٹائی کر دی،مصطفی ٰنواز کھوکھر، ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی   نے بھی کارکن کی دھلائی کی ۔

مزیدخبریں