اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کی جانب سے مبارکباد دینے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نریندرا مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پرمبارک باد دینے کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ پرامن اورباہمی تعاون پرمبنی تعلقات چاہتا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیرسمیت غیرمعمولی تنازعات کا پرامن حل انتہائی ضروری ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے پوری دنیا واقف ہے۔ آئیے امن کویقینی بنائیں اور اپنے عوام کی معاشی اورسماجی ترقی پرتوجہ دیں۔
Thank you Premier Narendra Modi for felicitations. Pakistan desires peaceful & cooperative ties with India. Peaceful settlement of outstanding disputes including Jammu & Kashmir is indispensable. Pakistan's sacrifices in fighting terrorism are well-known. Let's secure peace and.. https://t.co/0M1wxhhvjV
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 12, 2022