شعیب ملک کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کا کتنا نقصان ہوا؟ عائشہ عمر کا کھل کر اظہار

 شعیب ملک کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کا کتنا نقصان ہوا؟ عائشہ عمر کا کھل کر اظہار

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ  عائشہ عمر نے قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ کیے گئے بولڈ فوٹو شوٹ پر کھل کر اظہار کر دیا۔

 نیو نیوز کے پروگرام ’جی سرکار‘ میں بطور مہمان شرکت کرنے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ نے شعیب ملک کے ساتھ کروائے گئے فوٹو شوٹ پر بات کی۔ پروگرام کے میزبان نعمان اعجاز نے جب اداکارہ سے اس فوٹو شوٹ کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ انہیں فوٹو شوٹ  کا کتنا نقصان ہوا تھا؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ  انہیں اس فوٹو شوٹ سے بہت فائدہ ہوا۔ جس پر نعمان اعجاز نے عائشہ عمر سے ہنستے ہوئے پوچھا کہ ’شعیب ملک کو آپ کے ساتھ کروائے گئے اِس فوٹو شوٹ کا کتنا نقصان ہوا تھا؟‘۔جس پر عائشہ عمر نے جواب دیا کہ ہم دونوں کو ہی اس فوٹو شوٹ کا بہت فائدہ ہوا تھا، اللّٰہ کا شکر ہے ہم میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔

https://www.youtube.com/watch?v=umt0fhm22kU

شعیب ملک سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ہم دونوں کے بہت اچھے تعلقات، بہترین دوست ہیں اور ہم  نے یہ فوٹو شوٹ ہنسی مذاق میں کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں