18 سالہ لڑکی سے جنسی تعلق کا سکینڈل، ناروے کے وزیر دفاع مستعفی

09:48 AM, 12 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

 

اوسلو: نارروے کے وزیر دفاع اوڈ روجر ایناکسن کا 17 سال پہلے کم عمر لڑکی کیساتھ  جنسی تعلق استوار کرنے کا  اسکینڈل سامنے آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  18 سالہ  طالبہ کیساتھ  17 سال پہلے جنسی تعلق استوار کرنے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد نارروے کے وزیر دفاع اوڈ روجر ایناکسن نے  عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنااستعفیٰ وزیراعظم جوناس گاہر اسٹور کو بھجوایا جو منظور کر لیا گیا ۔

اوڈ روجر ایناکسن پر الزام تھا کہ 2005 میں جب وہ وزیر توانائی تھے تو انہوں نے  اسکول کی طالبات کے پارلیمنٹ کے  دورہ کے موقع پر  ایک 18 سالہ طالبہ سے تعلق استوار کیا  جو بعد میں جنسی تعلق میں تبدیل ہو گیا اور دونوں کے درمیان یہ  تعلق کئی سالوں  تک برقرار رہا ۔

متاثرہ طالبہ کی عمر اب 35 برس ہو چکی ہے جس کا کہنا ہے کہ اسے سیاست میں دلچسپی تھی جس کا فائدہ وزیر نے اٹھایا اور جنسی تعلق کی طرف  اکسایا، خاتون نے بتایا کہ  2006 سے 2007 کے درمیان وزیر سے 12 ملاقاتیں کیں ۔ خاتون کے الزام کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے  حکومت میں رہتے ہوئےکبھی خاتون سے جنسی تعلق قائم نہیں کیا تاہم متاثرہ خاتون نے وزیر دفاع کے اس کو دعوے کو مسترد کردیا۔

وزیر دفاع اوڈ روجر ایناکسن نے مستعفی ہونے کے بعد اپنے کیے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی زندگی میں مشکلات کا باعث بننے پر معذرت خواہ ہوں اور اسی لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

مزیدخبریں