کراچی, پاکستانی نوجوان گیمر ارسلان صدیقی نے انٹرنیشنل وی پلے الٹیمیٹ فائٹنگ لیگ (وی یو ایف ایل) ٹیکن سیون ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کامیابی پر انہیں 15 ہزار ڈالر انعام دیا گیا ۔
پاکستانی گیمر ارسلان صدیقی خود کو خوش قسمت قرار دے رہے ہیں ۔25 سالہ ارسلان صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ اس فتح پر خود کو بہت خوش قسمت تصور کررہے ہیں اور اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کی حوصلہ افزائی پر ان کے شکرگزار ہیں۔
’میں اللہ کی بے حد شکرگزار ہوں اور تمام منتظمین، عملے اور کھلاڑیوں کی دریادلی اور مہمان نوازی کا بھی مشکور ہوں،‘ اپنی ٹویٹ میں ارسلان نے کہا۔
’2021 میں ٹیکن سیون کی شاندار ایونٹ میں فتح پر خود کو بہت خوش قسمت اور مسرور محسوس کررہا ہوں! میں اپنے اہلِ خانہ اور پوری دنیا میں اپنے دوستوں کا شکرگزار ہوں۔ دنیا بھر میں موجود میرے دوستوں، خاندان اور سپورٹرز آپ کا شکریہ۔‘
ٹیکن سیون کے ٹورنامنٹ میں ارسلان کا مقابلہ اویس ہنی سے تھا اور اس نے 5:2 جیت لیا۔ اپنی فتح پر انہیں 15000 ڈالر ملے ہیں جبکہ اویس ہنی کو 10000 ہزار ڈالر کی رقم دی گئی ہے۔ تیسے نمبر پر کانسی کا تمغہ پانے والے جی ڈی سی آر کو 8000 ڈالر ملیں گے۔
ارسلان صدیقی فائٹنگ گیم کمیونٹی (ایف جی سی) کے کچھ عرصے سے رکن ہیں لیکن انہیں 2019 میں ایوولیوشن چیمپیئن شپ سیریز (ای وی او) کے گرانڈ فینالے میں جائی مِن نی کو شکست دینے کے بعد انہیں غیرمعمولی شہرت ملی۔ وہ ای وی او چیمپیئن شِپ جیتنے والے واحد کھلاڑی بھی ہے۔ یہ مقابلہ جاپان میں منعقد ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ای ایس پی این نے ارسلان کو 2019 میں ای اسپورٹس پلیئر کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔