شام نے اپنے ہی شہریوں پر کلورین بم گرائے، رپورٹ میں انکشاف

11:51 PM, 12 Apr, 2021

دمشق: شام اپنے ہی شہریوں پر کلورین بم گرانے کا ذمے دار نکلا۔ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے (OPCW) کا کہنا ہےکہ اس بات کے  کافی شواہد موجود ہیں کہ شامی فضائیہ نے باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں کلورین بموں کا استعمال کیا تھا۔

آرگنائزیشن فار دی پروہیبیٹیشن آف کیمیکل ویپن‘ (او پی سی ڈبلیو) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ نے2018 میں سرقاب شہر میں باغیوں کے زیر قبضہ رہائشی علاقے پربیرل بموں کے ذریعے زہریلی کلورین گیس پھینکی تھی۔

اگر چہ باغیوں کے زیر تسلط علاقے ال تلیل میں بیرل بموں کے ذریعے گرائی گئی اس کلورین گیس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی، تاہم درجنوں افراد اس کیمیائی زہر سے متاثر ہوئے تھے اور ان میں کافی عرصے تک جی متلانے، چکر آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں تنگی، کھانسی اور چھینکوں کی علامت سامنےآتی رہی تھی۔

او پی سی ڈبلیو کی اس رپورٹ پر شامی حکومت نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں