لاہور،پاکستانی صحافت کا بڑا نام ضیاء شاہد انتقال کرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی ضیاشاہد علیل تھے اور لاہور میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضیاء شاہد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاء شاہد حقیقی معنوں میں اردو صحافت کے محسن ہیں ۔
خاندانی ذرائع نے ضیاشاہد کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ضیاء شاہد روزنامہ خبریں اور چینل فائیو کے چیف ایڈیٹر تھے۔
ذرائع کے مطابق ضیاشاہد گردوں کے عارضے سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھے اور گذشتہ 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔