پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق بڑی خبر

09:50 PM, 12 Apr, 2021

کراچی :محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج صبح 7بجکر 32 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے ، کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ کل شام چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اپریل کی شام غروب آفتاب اور غروب قمر کا فرق 71 گھنٹے ہوگا، کل شام پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنے کا بھی امکان ہے۔ 

دوسری طرف عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بروز منگل مورخہ 13 اپریل کو پہلا روز ہوگا۔

سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک جن میں ترکی، عراق، یمن لبنان، تیونس، مصر، ملائیشیا، امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ شامل ہیں میں بھی 13 اپریل کو ہی پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا تھا کہ پوری مملکت میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ہلال کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی جامعہ المجمعۃ کے ماہرین فلکیات کر رہے تھے،ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ غبار آلود موسم اور بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔

واضح رہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹراوقاف کے دفتر عید گاہ میں منعقد ہوگا۔

مزیدخبریں