جاپان نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا

07:46 PM, 12 Apr, 2021

اسلام آباد، جاپان نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔جاپانی سفیر متصوداکونیری پاکستان کے دورے پر ہیں ان کا کہنا تھا کہ جاپانی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائے گا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق جاپانی سفیر متصودا کونیری نے اسلام آباد کے  قدیم علاقے شاہ اللہ دتہ میں تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہم اعلان کیا اور پاکستان کو دنیا کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔

 میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جاپان نے پاکستان پر سفری پابندیاں نرم کردیں، پابندیوں کی فہرست میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، جاپانی سیاحوں خصوصا مذہبی سیاحوں کو پاکستان آنے دیا جائے گا۔

متصودا کونیری نے مزید کہا کہ جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت اطمینان بخش ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں