برلن: جرمن وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ خطے میں پاکستان ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا افغان امن سے متعلق ستقبل میں ہونے والی کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا، پاک بھارت سیزفائر اور دیگر امور پر صورتحال رفتہ رفتہ بہتر ہو رہی ہے۔
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب مسائل ہیں، جو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں پہل کرنا ہوگی۔
In commemoration of our 70 years of diplomatic relations, Pakistan will be issuing postage stamps to celebrate our two great heroes: Iqbal and Goethe. We will also be issuing a commemorative coin portraying important monuments in the two countries. https://t.co/vPKRC2clwV
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 12, 2021
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جرمن ہم منصب نے نیوز کانفرنس کی، جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کاخطے میں استحکام کیلئے اہم کردار ہے، افغانستان میں تشدد کے خاتمے اورامن کیلئےمذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جرمن وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں بہت مفید امور پر بات ہوئی، پاکستان اورجرمنی میں 0 7سال سے دوستانہ اور مستحکم تعلقات ہیں، پاکستان جرمن ٹیکنالوجی ٹرانسفر سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے حصول میں جرمنی کے تعاون کے شکر گزار ہیں، پاکستان جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات چاہتاہے، ایف اے ٹی ایف کو سیاسی فورم بننے سے بچانےکیلئے جرمنی کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی کیلئے جرمنی کے تعاون کے شکر گزار ہیں ، وزیراعظم عمران خان جرمنی کا دورہ کرنے کے خواہمشند ہیں ، وزیراعظم عمران خان جرمنی کادورہ کرکے جرمن قیادت سےملنے کےخواہشمند ہیں۔