صدرعارف علوی کورونا سے صحتیاب ہوگئے

04:59 PM, 12 Apr, 2021

اسلام آباد، صدر مملکت عارف علوی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔صدر عارف علوی نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ  آپ سب کی دعاؤں سے میں کورونا سے صحتیاب ہوگیا ہوں  اور  میں نے آج کا دن کام کرکے گزارا ۔

صدر مملکت نے کہا کہ کوروناکے باعث صرف 2 دن بخار اورجسم میں دردہوا تاحال کمزوری ابھی بھی ہے۔کس کا وقت آن پہنچا ہے یہ فیصلہ اللہ کرتا ہے ۔ 

صدر پاکستان نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کی اپیل کی۔

 صدر مملکت عارف علوی 29 مارچ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کی تصدیق بھی انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے کی تھی۔

مزیدخبریں