کورونا ویکسئن سوفی بچاؤ نہیں کرتی ،ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا ویکسئن سوفی بچاؤ نہیں کرتی ،ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
سورس: file photo

اسلام آباد :کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرگئی ۔ 42000 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ ہے ۔ 

 وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناکی تیسری لہر کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم پر شدید دباؤ ہے اور کورونا کے4200سےزائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، پنجاب ،کےپی ،آزادکشمیر کے بڑے شہروں میں زیادہ کیسزہیں۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تیسری لہر سے نمٹنے کیلئےایس اوپیز کامکمل استعمال ضروری ہے، یکم سے 11اپریل تک کے اعداد و  شمار  دیکھیں تو سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایس اوپیز پر عملدرآمد سب سے کم ہے ، ایس اوپیز پر عمل کرکے وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اطلاع ہےکچھ جگہ پرپابندی کےباوجود ریسٹورنٹ میں انڈور سروس چل رہی ہے، عوام سے اپیل ہے ایس اوپیز پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے گا، کوروناکی تیسری لہر ہیلتھ سسٹم پر شدید اثر انداز ہورہی ہے، ماسک کا استعمال بہت کم ہے جو باعث تشویش ہے۔

انھوں نے درخواست کی کہ رمضان المبارک کےسلسلے میں علمائے کرام بھی اپنا کردار اداکریں، علمائے کرام کی مدد وبا کا پھیلاروکنے میں کارآمد ثابت ہوگی۔

کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ 50سال سےزائدعمر کےافرادخودکورجسٹرڈ کرائیں اور ویکسین لگوائیں، 65سال سےزائد عمر کےافراد کیلئے واک ان سہولت موجود ہے، ویکسین لگانے کے بعد یہ نہ سمجھا جائے ایس اوپیز پر عمل نہیں کرنا، ویکسین بچاؤ کرتی ہے مگر یہ 100فیصد بچاؤ نہیں ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہورہاہے، وبا کے پھیلاؤ سے طرز زندگی متاثر ہورہی ہے، اپنے ملک ،اپنے گھر اور معاشرے کو وبا سے بچاؤ کیلئے بھرپور کرداراداکریں۔

انھوں نے عوام سے گزارش کی کہ اپنے اور اپنےپیاروں کیلئے ماسک کا استعمال کریں۔