پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا: وزیر اعظم

02:36 PM, 12 Apr, 2021

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔اس ایکٹ سے برآمدات اوردرمدات میں آسانی پیدا ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے  اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 سے برآمدات اوردرمدات میں آسانی پیدا ہوگی۔پاکستان سنگل ونڈو سے سالانہ 500 ملین بچت اورکارگو کلیئرنس میں وقت کی بچت ہوگی،اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تجارت کا مرکز بننے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک خودمختار اتھارٹی پاکستان سنگل ونڈو کے انتظامات کودیکھے گی ۔نیا قانون سے کارگو کلیئرنس کو دنوں سے گھنٹوں تک کم کرے گا۔کسٹمز ، بینک ، بندرگاہ کے حکام ، شپنگ کمپنیاں اور بروکرز جیسے محکموں کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔ایک آزاد اتھارٹی پاکستان سنگل ونڈو آپریشن کا انتظام دیکھے گی۔

مزیدخبریں