آئی اے رحمان لاہور میں انتقال کرگئے

آئی اے رحمان لاہور میں انتقال کرگئے

لاہور:انسانی حقوق کے علمبردار اور صحافی آئی اے رحمان لاہورمیں انتقال کر گئے  ۔آئی اے رحمان کی عمر 90 سال تھی۔وہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض تھے۔

آئی اے رحمان کا اصل نام ابن عبدالرحمن تھا اور وہ یکم ستمبر 1930 کو بھارتی شہر ہریانہ میں پیدا ہوئے۔ 1989 میں پاکستان ٹائمز کے ایڈیٹر بنے۔وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے سب سے بڑے داعی تھے۔آئی اے رحمان طویل عرصے تک ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔


مشرقی پاکستان کے بحران کے وقت وہ روزنامہ آزاد کے مینجنگ ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ 1978 سے 1988 تک انہوں نے ہفت روزہ ویو پوائنٹ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کے طور پر کام کیا۔


انسانی حقوق کے لیے خدمات انجام دینے پر انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ انہیں 2003 میں نیورمبرگ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈ دیا گیا جبکہ 2004 میں رامن سیسے ایوارڈ فار پیش اینڈ انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ ملا۔