برطانیہ میں 3 کروڑ 90 لاکھ افراد کو ویکسین لگادی گئی

09:32 AM, 12 Apr, 2021

لندن :   برطانیہ میں ایک دن میں سب سے بڑی تعداد میں دوسری ویکسین لگا دی گئی ۔ ایک روز قبل ایک ہی دن میں سب سے زیادہ تعداد میں دوسری کورونا وائرس ویکسین دی گئی ہے۔برطانیہ میں اب تک تین کروڑ نوے لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر450136 افراد کو دوسری خوراک دی گئی جبکہ 106878 افراد کوپہلی خوراک ملی۔سابقہ ریکارڈ جمعرات کے روز قائم کیا گیا تھا جب 96242 افراد کو پہلی خوراک دیئے جانےکے علاوہ 449269 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ۔پچھلے 24 گھنٹوں میں2589 نئے انفیکشن ہوئے جبکہ مثبت ٹیسٹ کے 28 دن کے اندر 40 اموات ہوئیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ برطانیہ میں اب تک دی جانے والی مجموعی 39001554 ویکسینز میں سے32010244 افراد کی پہلی خوراک تھی جس میں جمعہ کے روز 106878 خوراک کا اضافہ ہوا۔دریں اثنا 6991310 افراد کودوسری خوراک دی گئی جس میں 450136 خوراک کا اضافہ ہوا ہے۔ 

تازہ ترین اعدادوشمار کے بعد برطانیہ میں اموات کی مجموعی تعداد127080 تک پہنچ گئی اور انفیکشن کی کل تعداد 4368045 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائنس دانوں نے اس وبا کا پتہ لگایا ہے جس کے بارے میں مضبوط شواہد موجود ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ کا ویکسی نیشن پروگرام کورونا وائرس کے واقعات اور اموات کے مابین رابطہ توڑ رہا ہے۔ حکومت کی ہدایت پر امپیریل کالج لندن کے زیر انتظام ہونے والی ایک سٹڈی سے پتہ چلا ہے کہ انفیکشن کی سطح ختم ہو جانے سے قبل فروری کے بعد تقریبا دو تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔

ممکنہ طور پر اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں نے زیادہ ملنا جلنا شروع کیا ہے - لیکن اموات اسی طرز پر نہیں بڑھیں۔ قومی شماریاتی دفتر (او این ایس) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کیسز جنوری میں بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد چھٹے حصے سے کم ہو گئےہیں۔او این ایس نے بتایا کہ 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں انفیکشن کی سطح بدستور وہی ہے ، لیکن اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

بدھ کے روز ، یہ اعلان کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں 30 سال سے کم عمر افراد کو آکسفورڈ آسٹرا زینیکا ویکسین کی متبادل کوویڈ ویکسین دی جائے گی کیونکہ اس کے بارے میں خون میں لوتھڑے بننے کے شواہد ملے تھے۔اس سفارش کے بعد برطانیہ کی میڈیسن واچ ڈاگ ، دی میڈیسن ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) کے جائزے کے بعد پتا چلا ہے کہ مارچ کے اختتام تک 79 افراد کو ویکسین دینے کے بعد خون کی نالیوں میں لوتھڑے بننےکے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا جن میں سے 19 کی موت ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں