راولپنڈی: لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤ نڈری کے چری کوٹ اور شکرگڑھ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں دو پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)میجر جنرل بابر افتخار کے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق گذشتہ رات بھارتی فوج نے جان بوجھ کر بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹرز کے ذریعہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر چری کوٹ اور شکر گڑھ سیکٹرز کو نشانہ بنایا۔
لائن آف کنٹرول پر چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں 35سالہ معصوم سویلین شہری زخمی ہو گیا،زخمی شخص کا تعلق سیریاں گائوں سے ہے جبکہ شکر گڑھ سیکٹر میں ورکنگ باؤ نڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں 57سالہ شخص شدیدزخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کا تعلق ننگال گائوں سے ہے۔
دونوں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔