ملک میں کورونا سے مزید 9 اموات، ہلاکتیں 80 ہوگئیں، مجموعی کیسز 4980 تک پہنچ گئے

ملک میں کورونا سے مزید 9 اموات، ہلاکتیں 80 ہوگئیں، مجموعی کیسز 4980 تک پہنچ گئے


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 188 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 9 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں، ایک دن میں یہ ہلاکتوں کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4980 تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھر میں اب تک ہونے والی 78 ہلاکتوں میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 28 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 25 اور پنجاب میں 19 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے اب تک 188 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

ایک دن میں یہ ہلاکتوں کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے.سندھ میں 104 کیسز اور 6 ہلاکتیں، پنجاب میں 74 کیسز اور 3 ہلاکتیں، بلوچستان میں 8 کیسز جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ سندھ میں آج اب تک کورونا کے مزید 104 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز 1318 اور ہلاکتیں 28 ہوچکی ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں جب کہ آج مزید 13 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 371 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے 74 کیسز اور ایک اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ اس طرح پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2410 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 39 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں آج اب تک کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق وزیر صحت نے کی۔وزیرصحت نے بتایا کہ راولاکوٹ میں 4 سال کی بچی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہے اور بچی کے گھر میں پہلے بھی ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

آزاد کشمیر میں جمعہ کو کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا اور تعداد 133 تھی تاہم نیا کیس سامنے آن کے بعد تعداد 134 ہوگئی ہے جو سرکاری پورٹل پر بھی رپورٹ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈان ہے۔صوبے میں جمعہ کو کورونا وائرس کے مزید 60 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 656 اور ہلاکتیں 25 ہوگئی ہیں۔صوبائی وزیر صحت تیمور خان نے صوبے میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی۔

تیمور خان نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 131 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔آج بلوچستان میں مزید 8 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 228 ہوگئی۔ بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 228 ہوگئی۔مذید 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔بلوچستان میں ابتک 95 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 95 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں جمعہ کو کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا البتہ جمعرات کو کورونا کے مزید 35 کیسز سامنے آئے تھے۔

اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

گلگت بلتستان میں آج ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 216 تک جا پہنچی ہے۔گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 146 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔