حکومت دیہاڑی دار افراد کو 10 بلین ٹری مہم میں ملازمت دے رہی ہے، وزیراعظم

11:38 AM, 12 Apr, 2020

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کووڈ 19 کے باعث دیہاڑی دار افراد کے بے روزگار ہونے کے بعد ہماری حکومت ان میں سے متعدد افراد کو 10 بلین ٹری مہم کا حصہ بنارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ 10 بلین درخت لگانے کی مہم جس نے نہ صرف زندگیاں بدلیں گی بلکہ کرہ ارض پر بھی مثبت اثرات نمایاں ہوں گے، ہر قدم اہم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروباری طبقے کے لیے اسٹیٹ بینک کی مرعات کے اعلان کا مقصد ٹارگٹڈ لاک ڈاون کے دوران عوام کا تحفظ کرنا ہے۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے، کاروباری طبقے کو بھی مراعات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا اقدام معیشت کو رواں رکھنے میں مدد دے گا، یہ اقدام بڑے پیمانے پر بیروزگاری سے بچنے میں بھی مددگار ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریفنڈز اور زراعت کیساتھ تعمیرات کے شعبے کو کھولنے جیسے فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کورونا کے ہنگام کاروباری طبقے کیلئے اسٹیٹ بینک کی مراعات نہ صرف کاروباروں کو زندہ رہنے میں مدد دیں گی بلکہ ان سے بیروزگاری کے سیلاب کے آگے بند باندھنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزیدخبریں