کراچی:بالی وڈاداکار امیتابھ بچن کو ایک فلم میں پاکستانی کا کردار ادا کرنے سے انکار پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
معروف اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ فلم میں پاکستانی کا کردار ادا کرنے سے انکار کرنے پر اداکار امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اداکار امن کے سفیر ہوتے ہیں ۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ انہیں امیتابھ بچن کے اس فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔اور اس وقت جب کہ دونوں ممالک میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے ،اداکار اپنی صلاحیتوں سے دونوں ممالک کے بیچ بڑھتی کشیدگی کم کر سکتے ہیں ۔
If true, this is very disappointing. Movies have the power to build bridges especially when tensions are high. I guess that in the end nationalism trumps everything - I hope that we can also take heed before we gush about all things Bollywood in future.https://t.co/XqYQZjN53d
— MehwishHayat (@MehwishHayat) April 11, 2019
واضح رہے کہ ہدایت کار رسل کی اس فلم میں امیتابھ بچن کا پاکستانی کی حیثیت سے کردار دو سال سے طے شدہ تھا ،تاہم پلوامہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کے باعث امیتابھ بچن نے اس فلم میں یہ کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔