دین زندگی امن و امان سے گزارنے کا حکم دیتا ہے، امام کعبہ

دین زندگی امن و امان سے گزارنے کا حکم دیتا ہے، امام کعبہ
کیپشن: نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے شہر بھر سے آئے تھے۔۔۔فوٹو/ بشکریہ فیس بُک

اسلام آباد: امام کعبہ نے فیصل مسجد میں آج نماز جمعہ کی امامت کروائی، اس سے قبل شیخ عبداللہ عوادالجہینی نے فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اسلام کی بنیاد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بھائی چارے کا نام ہے اور یہ دین زندگی امن و امان سے گزارنے کا حکم دیتا ہے۔

اس دوران فیصل مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے شہر بھر سے آئے تھے۔

ایم سی آئی کے ملازمین کی جانب سے مطالبات منوانے کیلئے ایکسپریس وے پر احتجاج کے سبب فیصل مسجد میں نماز جمعہ کے لئے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ دو گھنٹے گرزنے کے باوجود راستہ نہ کھلوا سکی۔