ٹرمپ کی بڑی بہن نے ٹیکس چوری کے الزام کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی

ٹرمپ کی بڑی بہن نے ٹیکس چوری کے الزام کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

واشنگٹن: فیڈرل اپیلٹ جج کے عہدے پر تعینات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن میری این ٹرمپ بیری نے ٹیکس چوری کے الزام کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ، بیری اور ان کی فیملی پر اپنی وراثتی جائیداد میں ٹیکس بے قاعدگیوں کا الزام تھا میری این ٹرمپ بیری نے فروری میں اپنے خلاف ہونے والی شکایت کے دس دن بعد ہی ریٹائرمنٹ کی درخواست دی تھی۔

عدالت کی طرف دے جاری بیان کے مطابق ریٹائرمنٹ کی وجہ سے ان کے خلاف درخواستوں پر کارروائی روک دی گئی ہے۔