ارمینہ خان نے ڈیٹنگ ایپ استعمال کرنے کے حوالے سے وضاحت کردی

ارمینہ خان نے ڈیٹنگ ایپ استعمال کرنے کے حوالے سے وضاحت کردی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

کراچی :شوبز، سپورٹس اور دیگر عوامی شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشنز کا استعمال کیا جانا کوئی نئی بات نہیں۔تاہم بعض شخصیات کچھ ڈیٹنگ ایپس بھی استعمال کرتی ہیں جب کہ کئی نامور شخصیات کے نام اور تصاویر کے ساتھ ڈیٹنگ سائٹس اور ایپلی کیشنز پر بے تحاشہ جعلی اکاؤنٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔

ڈیٹنگ ایپ ’ٹنڈر‘ کا شمار بھی ایسی ایپلی کیشنز میں ہوتا ہے جہاں پر متعدد پاکستانی آرٹسٹوں کے نام اور تصاویر سے جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں اور کئی لوگ ان اکاؤنٹس کو اصلی اکاؤنٹ بھی تسلیم کرلیتے ہیں۔

اداکارہ ارمینہ خان نے بھی ’ٹنڈر‘ پر اپنے نام سے موجود اکاؤنٹ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے مداحوں پر واضح کیا ہے کہ وہ جعلی اکاؤنٹ ہے اور وہ اس ایپ کو استعمال ہی نہیں کرتیں۔

ارمینہ خان نے یہ وضاحت ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اس وقت دی جب ایک مداح نے انہیں ’ٹنڈر‘ پر موجود ان کے جعلی اکاؤنٹ سے متعلق آگاہ کیا۔مداح نے اداکارہ کو پرائیوٹ میسیج میں بتایا کہ ’ٹنڈر‘ پر ان کا جعلی اکاؤنٹ موجود ہے اور ساتھ ہی مداح نے یہ بھی لکھا کہ انہیں امید ہے کہ اداکارہ کو اس بات کا علم ہوگا۔

مداح کی جانب سے معلومات دیے جانے کے بعد اداکارہ نے اپنے مختصر ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ ٹنڈر استعمال نہیں کرتیں اور وہ منگنی شدہ زندگی خوش گزار رہی ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کے اسنیپ چیٹ، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر اصلی اکاؤنٹ موجود ہیں، باقی دیگر ایپس اور سائٹس پر موجود ان کے جعلی اکاؤنٹس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ ’ٹنڈر‘ ایک میسیجنگ ڈیٹنگ ایپلی کیشن ہیں اور دنیا بھر میں اس کے کروڑوں صارفین موجود ہیں۔