'پاکستان نے امن مشنز میں خواتین افسران کی تقرری کا ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیا'

'پاکستان نے امن مشنز میں خواتین افسران کی تقرری کا ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیا'
کیپشن: پاکستان ہمیشہ فروغ امن کی تمام کاوشوں میں خواتین کے کلیدی کردار کی حمایت کرتا ہے۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے پی پی

نیو یارک: ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن مشن میں خواتین کے کردار پر مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے امن مشنز میں 15 فیصد خواتین افسران کی تقرری کا ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے امن مشنز میں عالمی امن کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور پاکستان ہمیشہ فروغ امن کی تمام کاوشوں میں خواتین کے کلیدی کردار کی حمایت کرتا ہے۔

ملیحہ لودھی نے بتایا کہ امن مشنز پر جانے والے دستوں کی خصوصی تربیت کے لیے پاکستان نے سینٹر آف انٹر نیشنل پیس اینڈ سیکیورٹی کے نام سے ادارہ بنایا ہے۔