کوئٹہ: ہزارگنجی کے قریب دھماکے سے 16 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے قریب دھماکے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور مزید شہادتوں کا خطرہ ہے۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔
Death toll increasing in #Quetta blast, reached to 10. Apology for video but these were common men went outside to earn livelihood for their loved ones. #Balochistan pic.twitter.com/FspWqVZJec
— Syed Arfeen (@ArfeenSyyed) April 12, 2019دھماکہ ہزار گنجی کے قریب فروٹ مارکیٹ میں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ 11 افراد کی میتیں ہسپتال لائی گئی ہیں جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
عمران خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی ۔