بزدل بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا ، ایل او سی سے متصل رہائشی علاقوں میں فائرنگ

11:43 PM, 12 Apr, 2018

مظفر آباد :بزدل دشمن ، روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا ، بھارتی فورسز نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں پھر رہائشی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر دی ، 4 شہری زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق بزدل دشمن ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا ، بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں پھر رہائشی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کر دی ۔

فائرنگ اور شدید گولہ باری سے چار شہری زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال کھوئی رٹہ منتقل کر دیا گیا۔بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔

مزیدخبریں