ممبئی: بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکار عرفان خان کے ترجمان نے ان کی بگڑتی ہوئی صحت سے متعلق گزشتہ خبروں کی تردید کر دی ہے اور ان کے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بے بنیاد افواہوں پر کوئی توجہ نہ دیں اور اس بارے میں ’سوشل میڈیا اسٹیٹس‘ کو ا±ن کی صحت سے متعلق خبر نہ سمجھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے حالیہ چند دنوں کے دوران پھیلائی جانے والی یہ خبریں بالکل جھوٹ ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے عرفان خان کے مداحوں سے دعاو¿ں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی صحت کے بارے میں کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر نہ چلائی جائے اور دوسروں کی سوشل میڈیا اپ ڈیٹس کو خبر کے طور پر تسلیم نہ کیا جائے۔دوسری جانب عرفان خان کی بیوی ستاپا سکدار کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اپنی بیماری سے کسی ”جنگجو“ کی طرح لڑ رہے ہیں اور ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں ان کے دشمنوں کی ذاتی خواہشوں کا اظہار ہیں جبکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ اداکار عرفان خان سے متعلق گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ عرفان خان کینسر کے آخری مرحلے پر ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں صرف ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
مداح ”سوشل میڈیا اسٹیٹس“ کو ان کی صحت سے متعلق خبر نہ سمجھیں، ترجمان عرفان خان
11:10 PM, 12 Apr, 2018