لاہور:سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع ہو گئیں ، بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان میں جمع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع ہو گئیں ، بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان میں جمع ہو گئی۔
تین روزہ تقریبات کے دوران سکھ یاتری ساتوں گورو دواروں کی یاترا کرنے کے علاوہ اپنی مذہبی رسومات شبدکیرتن، اشنان، اکھنڈ پاٹھ، بھوگ اور ارداس کی ادائیگی کریں گے۔
پنجاب حکومت کی طرف سے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے پبلک کال آفس، بنک بوتھ، یوٹیلیٹی سٹور، فری ڈسپنسری کا انتظام کیا گیا۔
سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیریئر اور خار دار تاریں لگائی گئی ہیں , گورو دواروہ کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں اور سکینر مشینیں لگائی گئی ہیں۔