لاہور :شہر بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے میٹروبس سروس بندکردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بھر میں مذہبی جماعت کے کارکنان نے دھرنے دینے شروع کر دئیے ہیں۔اب تک کی معلومات کے مطابق مذہبی جماعت کے کارکنوں نے بابو صابو،چونگی امرسدھو، دروغہ والا چوک پر دھرنا دے رکھا ہے۔ذہبی جماعت کے کارکنوں نے فیض پور انٹر چینج پر بھی دھرنا دے دیا ہے۔مظاہروں کے باعث ضلعی انتظامیہ نے میٹروبس سروس بندکردی۔