نواز شریف، جہانگیر ترین کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کل ہو گا

09:08 PM, 12 Apr, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کا تعین کیس کا فیصلہ کل صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 14 فروری 2018 کو آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ کل کا سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف کی سیاسی مستقبل کا حتمی فیصلہ کرے گا کہ وہ الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں