جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقسیم اعزازات کی تقریب ، 32 اراکین کو ستارہ امتیاز دیا گیا

جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقسیم اعزازات کی تقریب ، 32 اراکین کو ستارہ امتیاز دیا گیا
کیپشن: ghq rawalpindi army chief general qamar

راولپنڈی:جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقسیم اعزازات کی تقریب ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے ، 32 اراکین کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دو افسروں کو تمغہ جرات دیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 32 اراکین کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ، شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔عسکری حکام ، غازیوں اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی ، چار افسروں اور جوانوں کو یو این میڈل دیا گیا۔