’جنوبی پنجاب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو خوش آمدید کہنے والا کوئی نہیں ہوگا‘

05:48 PM, 12 Apr, 2018

لاہور: خسرو بختیار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو خوش آمدید کہنے والا کوئی نہیں ہوگا۔

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سربراہ خسرو بختیار نے پیر پگارہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی نیت نہیں، پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب کے عوام کو 7 سال سے گمراہ کیا ہوا ہے۔

پیر پگارا نے کہا کہ جنوبی پنجاب والوں کا حق ہے کہ ان کو الگ صوبہ ملے، صوبہ ملنے سے جنوبی پنجاب کو ترقی ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کی پارٹی میں ضم نہیں ہوسکتے اتحاد تو بنا سکتے ہیں، چودھری شجاعت سے ایسے ہی اتحاد سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔ ہم نے سندھ حکومت کے خلاف اتحاد کیا، ہم ڈٹے رہے۔

مزیدخبریں