محمد عامر دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کی تیاریوں کیلئےلگایا گیا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے

04:03 PM, 12 Apr, 2018

لاہور: دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ پچیس کھلاڑیوں کے کیمپ کا لاہور کے قذافی اسٹیدیم میں آغاز ہوگیا ۔ صبح دس بجے سے بارہ بجے تک ہونے والے پہلے سیشن میں محمد عباس کے علاوہ تمام کھلاڑی تربیتی کیمپ کا حصہ بنے ۔ دو گھنٹے تک جاری سیشن میں کھلاڑیوں نے فٹنس ڈرلز میں حصہ لیا جبکہ فیلڈنگ پریکٹس پر بھی خاص توجہ دی گئی ۔

جس کے بعد دوپہر دو بجے دوسرے سیشن کا آغاز کیا گیا ۔جس میں فاسٹ باؤلر محمد عامر گراؤنڈ سیشن سے غائب رہے ۔ پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق محمد عامر طبعیت نا سازی کے باعث کیمپ کے دوسرے سیشن میں تشریف نہ آئے ۔ جب پوچھا گیا تو بتایا گیا کہ محمد عامر کہ پیٹ میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ کیمپ میں شرکت کے لئے نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 15 اپریل ہو گا
 ابتدائی تربیتی کیمپ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سلیکشن کیمٹی کے ارکان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیتے دکھائی دیے جبکہ ابتدائی تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ مکی آرتھر ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، باولنگ کوچ اظہر محمود اور فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کی زیر نگرانی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیڈیم سے باہر جانے والے چھکے پر 2 رنز اضافی دینے چاہیے: ایم ایس دھونی
 

 یاد رہے کہ پچیس ممکنہ کھلاڑیوں کا ابتدائی کیمپ گیارہ سے پندرہ اپریل تک جاری رہے گا ۔ جس کے بعد کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر کے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا جبکہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان سولہ اپریل کو کیا جائے گا ۔ جس کے بعد سترہ سے بائیس اپریل سے قومی کھلاڑیوں کے باقاعدہ کیمپ کا آغاز ہو گا جبکہ ٹیم تئیس اپریل کو روانہ ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں

مزیدخبریں