دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 15 اپریل ہو گا

03:42 PM, 12 Apr, 2018

لاہور: آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 15  اپریل کو ہوگا ۔9 سال بعد کیمپ میں طلب کیے جانے والے کھلاڑی فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کے امکانات نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے فواد عالم پر مشاورت کی اور یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع دیا جائے.

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں پاک بھارت دنگل کیلیے 3 بار میدان سجے گا

  

ذرائع نے بتایا کہ سمیع اسلم نے فٹنس ٹیسٹ ضرور پاس کیا لیکن سمیع اسلم کی فٹنس متاثر کن نہیں تھی جس کے باعث اوپنر سمیع اسلم کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ امام الحق اوپننگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں ۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کو بطور تیسرا اوپنر شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اور کرکٹر فہیم اشرف سولہویں  کھلاڑی ہوں گے لیکن 12 اور 13  کو سلیکشن کمیٹی حتمی مشاورت کرے گی جس کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیڈیم سے باہر جانے والے چھکے پر 2 رنز اضافی دینے چاہیے: ایم ایس دھونی
 
انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان پندرہ اپریل کو کیا جائے گا جبکہ ٹیم 23  اپریل کو روانہ ہوگی۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم آئر لینڈ کے خلاف ایک اور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی سے شروع ہوگا جبکہ انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 24 اور دوسرا یکم جون سے کھیلا جائےگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں

مزیدخبریں