خیبرپختونخوا، موسم گرما کی تعطیلات میں نجی اسکولوں کی غیر ضروری فیسوں پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا، موسم گرما کی تعطیلات میں نجی اسکولوں کی غیر ضروری فیسوں پر پابندی عائد

پشاور: خیبرپختونخوا میں والدین کو بڑا ریلیف مل گیا۔ خیبرپختونخوا پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں غیر ضروری فیسوں پر پابندی عائد کر دی اور اس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس نے حالیہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے جائزے کا عندیہ دیدیا

نوٹی فیکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران نجی اسکول نصف ٹیوشن فیس وصول کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ دوسرے چارجز کی مد میں رقم فیس میں شامل نہیں ہو گی۔ فیصلے کو والدین نے سراہتے ہوئے خوش آئند اقدام قرار دیا۔ کہتے ہیں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران طلبہ سے ٹرانسپورٹ کی مد میں پیسے وصول کرنا ظلم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف نے نیب مقدمات کو فراڈ مقدمات قرار دے دیا

خیبر پختونخواہ کے نجی اسکولوں کے مالکان نے فیصلے کو مسترد کر دیا اور پرائیویٹ اسکولز نیٹ ورک کی جانب سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ ریگولیٹری اتھارٹی 2017 کے تحت سالانہ فیس میں 10 فیصد سے زائد اضافہ نہیں کیا جائے گا اور فیصلے کو فوری نافذالعمل قرار دیا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں