حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ڈان لیکس رپورٹ شائع کرے ،پرویز رشید

12:57 PM, 12 Apr, 2018

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف عدالت آتے ہیں مگر ان کیساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ،میں فرض سمجھتا ہوں کہ نوازشریف کے قدم سے قدم ملا کر چلوں،ان کا کہناتھا کہ میاں صاحب کےساتھ عدالت آنے پرخوش ہوں۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کی بات پر کچھ نہیں کہوں گا،حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ شائع کردے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف میں شمولیت بارے چوہدری نثار کا اہم موقف سامنے آگیا
 
اس پر صحافی نے سوال کیا کہ چودھری نثارمسلسل آپ کا نام لے کر تنقید کر رہے ہیں کیا کہیں گے؟جس پر انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا ۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ چوہدری نثار ابھی بھی مسلم لیگ ن میں ہی ہیں؟جس پر لیگی رہنما پرویز رشید نے کہا کہ میں صرف اپنے بارے میں جواب دے سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو   گھر کی لونڈی بنایاگیا تو شاید پارٹی سے بھی رشتہ نہ رہے:چودھری نثار
  

 واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اپنے بیانات میں متعدد بار ڈان لیکس رپورٹ شائع کرنے کے حوالے سے مطالبہ کر چکے ہیں۔گزشتہ روز بھی چودھری نثار نے ڈان لیکس کے حوالے سے میڈیا پر بیان دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں