نیو یارک : عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ایمنسٹی اسکیم سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان کی مالی مشکلات میں کمی ہو گی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی ہو گی اور بیرون ملک اثاثے ظاہر کر کے رقم آنے سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن میں پر بہتری آئیگی۔ ایجنسی کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان کے محاصل میں جی ڈی پی کا ایک فیصد تک اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے نیب مقدمات کو فراڈ مقدمات قرار دے دیا
موڈیز نے یہ بھی کہا ہے کہ ظاہر نہ کئے گئے اثاثے ٹیکس نیٹ میں آنے سے پاکستان کے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ممنون حسین نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی آرڈیننس پر دستخط کرکے باقاعدہ منظوری دے دی تھی جس کا فوری طور پر اطلاق ہو گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں