لاہور: تحریک لبیک کی حکومت کو دی گئی مہلت میں چند گھنٹے رہ گئے۔ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں کراچی سے خیبر تک احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
تحریک لبیک کا داتا دربار کے سامنے دھرنا 11 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ حکومت نے شام 4 بجے تک مطالبات تسلیم نہ کیے تو پھر سٹرکوں پر نکلیں گے اور تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی۔
مزید پڑھیں: 'ڈانس فرمائش' پوری نہ کرنے پر ثمینہ سندھو کو گولیاں ماری گئیں
مذہبی جماعت نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مال روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، ملتان روڈ ، ٹھوکر، بابو صابو سمیت اہم شاہراوں کو بند کیا جائے گا۔ پہلے سے محدود کی گئی میٹرو بس سروس کو بھی مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں