سہیل تنویر کیریبین پریمیئر لیگ کی فرنچائز گیانا ایمیزون واریئرز کے مسلسل تیسری بار مہنگے کھلاڑی بن گئے

09:58 AM, 12 Apr, 2018

لاہور: قومی لیفٹ آرم فاسٹ بولر سہیل تنویر کو کیریبین پریمیئر لیگ کی فرنچائز گیانا ایمیزون واریئرز نے مسلسل تیسری مرتبہ اپنے اسکواڈ میں منتخب کر لیا۔

فرنچائز نے ان کی خدمات ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ سہیل تنویر نے سی پی ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ 3 رنز کے عوض 5 شکار کرتے ہوئے اننگز کی بہترین بولنگ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا جبکہ سی پی ایل 2016 میں 20 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دوسرے کامیاب ترین بولر رہےتھے۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل تنویر کی کیربیئن لیگ میں شاندار باؤلنگ
  

سہیل تنویر  شروع سے ہی غیر ملکی لیگز میں عمدہ کارکردگی دکھاتے آ رہے ہیں ۔  بھارت میں ہونے والے ٹی 20مقابلے آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں سہیل تنویر نے اس وقت سنسنی پھیلا دی تھی جب انہوں نے چار اوورز میں 14 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔انہوں نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں

مزیدخبریں