امریکا اور روس کے درمیان لفظی جنگ، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

08:56 AM, 12 Apr, 2018

لاہور: شام کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

اس کشیدگی کا اثر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس اور تیل کی قیمتوں میں بھی دیکھنے میں آیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دسمبر 2014 کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.10 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 72.14 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس کروڈ آئل کی قیمت 1.31 ڈالر اضافے کے بعد 66.82 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ ، تین خواتین سمیت پانچ شہری زخمی

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ روس شام میں امریکی میزائل حملوں کے لیے تیار ہوجائے۔ امریکی صدر نے یہ بیان لبنان میں تعینات روسی سفیر کے اس انٹرویو کے بعد جاری کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روس شام کی جانب آنے والے تمام میزائلز کو تباہ کردے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں