ساڑھے تین لاکھ سے زائد ملازمتیں مقامی شہریوں کے لیے خالی ہیں ، سعودی محکمہ شماریات

08:42 AM, 12 Apr, 2018

ریاض: سعودی عرب میں ایک طرف تو غیر ملکی شہریوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہر آئے دن کسی نہ کسی شعبے سے غیر ملکی ملازمین کو نکالا جا رہاہے جبکہ دوسری طرف ان خالی سیٹؤں پر مقامی شہریوں کو ملازمتیں پیش کیے جانے کے باوجود ہنر مند ،تربیت یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے خالی پڑی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :-سعودی عرب میں سابق امام کعبہ کے ہاتھوں جوا خانے کے افتتاح کی خبریں غلط نکلیں

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کا حجم 351707 تک پہنچ چکا ہے۔ ان میں سے 139143 سعودیوں اور 212564 غیر ملکیوں کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ اعدادو شمار 2017ءکے ہیں ۔ الوطن اخبار کے مطابق تجارت اور قیام و طعام کے شعبوں میں 35194 ہزار ملازمتیں خالی پائی گئیں۔ ان کے بعد تعمیرات کے شعبے میں 21657 ملازمتیں پائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :-سعودی عرب میں سڑکوں کی صفائی پر معمور بنگلادیشی راتوں رات ارب پتی بن گیا

 رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2017ءکے دوران سعودیوں کیلئے خالی ملازمتوں کی تعداد 45919 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں واضح کیاگیا کہ زراعت ، ماہی گیری اور جراحت کے شعبے میں خالی ملازمتوں کی تعداد سب سے کم پائی گئی۔ سعودی لیبر مارکیٹ میں 351 ہزار ملازمتیں مقامی شہریوں کیلئے خالی پڑی ہوئی ہیں۔ 

مزیدخبریں