پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک جو 5 جی کا تجربہ کرے گا، انوشہ رحمٰن

راولپنڈی: پاکستان میں 3جی اور 4 جی کے کامیاب تجربے کے بعد 5 جی آنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ 5 جی کے حوالے سے وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاءکا وہ پہلا ملک ہوگا جو تیز ترین انٹرنیٹ رابطہ فراہم کرنے کے لیے ففتھ جنریشن (5 جی) سروسز کا تجربہ کرے گا۔ وہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اعزازی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے حال ہی میں جی ایس ایم اے ایوارڈ جیتا ہے اور موبائل ٹیلی کام ا?پریٹرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے‘۔

پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک جو 5 جی کا تجربہ کرے گا، انوشہ رحمٰن

راولپنڈی: پاکستان میں 3جی اور 4 جی کے کامیاب تجربے کے بعد 5 جی آنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ 5 جی کے حوالے سے وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاءکا وہ پہلا ملک ہوگا جو تیز ترین انٹرنیٹ رابطہ فراہم کرنے کے لیے ففتھ جنریشن (5 جی) سروسز کا تجربہ کرے گا۔ وہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اعزازی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے حال ہی میں جی ایس ایم اے ایوارڈ جیتا ہے اور موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ حکومت 2030 تک ہر گاؤں میں 100 صارفین کے لیے ایک موبائل ٹاور فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل شاہ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجا عامر اقبال، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے حکام اور دیگر معروف آئی ٹی و ٹیلی کام کمپنیوں کے عہدیداران بھی تقریب میں موجود تھے۔انوشہ رحمٰن کا کہنا تھا کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ پھل پھول رہا ہے اور گذشتہ دو سالوں کے دوران براڈ بینڈ کی رسائی 3 فیصد سے بڑھ کر 27 فیصد ہوگئی ہے۔