ممتا بینرجی کے سر کی قیمت لگانے پر جیا بچن کی مودی سرکار پر تنقید

06:57 PM, 12 Apr, 2017

نیو دہلی: بی جے پی کی حکومت سے بھارتی سیاست دان بھی پریشان ہو گئے ہیں۔ عورتوں کے تحفظ کی بجائے مودی سرکار کی گائے، بیلوں کی حفاظت اولین ترجیح بن گئی۔

راجیہ سبھا میں جیا بچن نے بی جے پی پر خوب تنقید کی۔ کہتی ہیں گائے کو آپ بچا سکتے ہیں لیکن عورتوں کے اوپر ہو رہے ظلم و ستم پر آپ چپ بیٹھے ہیں۔

جیا بچن نے بی جے پی یوتھ ممبر یوگیش واشنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ عورتوں کے بارے میں ایسے بیان دے۔

جیا بچن سے پہلے ممتا بنرجی کے سر کی بولی لگانے پر خواتین ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں لوگ گائے کی حفاظت کر رہے ہیں لیکن خواتین پر ظلم کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے یوگیش واشنے کی جانب سے ممتا بینرجی کا سر قلم کرنے پر 11 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں