لاہور: پاکستانی کرکٹر اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی کو 7 سال مکمل ہوگئے۔شعیب ملک جو اس وقت ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں، انہوں نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو ٹوئٹر پر شادی کی ساتویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔35 سالہ شعیب ملک اس وقت پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں مصروف ہیں۔شعیب ملک کو ذمہ دارانہ بلےبازی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا، جسے انہوں نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کردیا۔