برازیل میں سپریم کورٹ نے صدر مائیکل ٹیمر کی کابینہ میں شامل 8 وزراء کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
جسٹس ایڈسن فچن نے ان 8 وزراء کے نام ظاہر کئے جن پر ایک تعمیراتی کمپنی کے 77 ملازمین سے کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ان میں صدر دفتر کے سربراہ ایلمیسو پڈلہا کا نام بھی شامل ہے۔