آپریشن ردالفساد میں ایک اور کامیابی،سرچ آپریشن کےدوران بڑی تعدادمیں اسلحہ،دستی بم ،بارودبرآمد

05:29 PM, 12 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: آپریشن ردالفساد کے تحت  خفیہ اطلاعات پرسیکیورٹی فورسز نے  جنوبی وزیرستان اوراپر دیر میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کےدوران بڑی تعدادمیں اسلحہ،دستی بم ،بارودبرآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابقسرچ آپریشن کےدوران موبائل فون اورآئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئیں، اسلحہ اورگولہ بارودخفیہ ٹھکانوں پر چھپایا گیا تھا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارےآئی ایس پی آرنے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور جنوبی وزیرستان اور اپردیر میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان سے برآمد ہونے والا اسلحے کا ذخیرہ دہشت گردوں کی زیر زمین پناہ گاہوں سے برآمد ہوا ہے جس میں بارودی سرنگیں، دستی بم، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں