سٹاک ہوم: اب نمک اور پانی سے بھی بیٹریاں چارج ہو سکیں گی، سویڈش انجینئروں نے نمک اور پانی سے بجلی بنانے والا دنیا کا سب سے چھوٹا فیول سیل تیار کرلیا ہے۔
”جے اے کیو“ نامی یہ سیل اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے جیب میں سما سکتا ہے۔ یہ فیول سیل اتنی بجلی تیار کرتا ہے کہ اس سے سمارٹ فون کوبآسانی چارج کیا جا سکتا ہے۔ اسے چارج کرنے کیلئے نمک اور پانی والے ایک کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد ایک یوایس بی تار کے ذریعے چارجر کو فون سے جوڑ کر اسے بجلی پہنچائی جاسکتی ہے۔
سیل کے اندر نمک اور پانی مل کر ہائیڈروجن بناتے ہیں ، ہر کارڈ 1800 ایم اے ایچ بجلی پیدا کرتا ہے اور عین اتنی ہی تیزی سے بیٹری چارج کرتا ہے جو بجلی کے چارجر کرتے ہیں۔
نمک اور پانی سے بجلی بنانے والا سیل ایجاد
05:14 PM, 12 Apr, 2017