ٹوکیو: جاپان کی اسکیٹر ’’ماؤ اسادا (Mao Asada) نے شہرت کی بلندیوں پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 26 سالہ اسکیٹر دنیا میں ٹرپل ایگزل جمپ (triple Axel jump ) کی ماہر اکلوتی خاتون مانی جاتی ہیں۔
اولمپکس میں چاندی کے تمغے کے ساتھ وہ تین مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہیں۔اسکیٹر ’’اسادا‘‘ نے اپنے کیریئر کا آغاز 5 سال کی عمر میں کیا تھا اور 2008 میں پہلی بار ورلڈ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی مزید مقابلوں کی متمنی نہیں اور انہیں کھیل کو چھوڑنے پر کوئی افسوس بھی نہیں ہے کیونکہ اب ان کا دل اکتا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں